فضل الرحمن مان گئےیاڈیڈلاک برقرار؟ نواز، شہباز مولانا کے گھر جائیں گے
ملک میں آئینی ترامیم پرنمبرزگیم کا دلچسپ کھیل جاری ہے۔حکومت اوراتحادیوں کاسارا زور مولانافضل الرحمان کو منانے پر ہے۔ مولانا مان گئے یا ڈیڈلاک برقرار ہے؟ کوئی کچھ کہنے کو تیار نہیں۔تاحال حکومت آئینی ترامیم کامسودہ وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ میں پیش نہیں کرسکی۔
حکومتی وفد ابھی ملاقات کرکے نکلا تو پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔شبلی فرازاور اسدقیصر مولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے۔ ذرائع کے مطابق وفد مولانافضل الرحمان سے آئینی ترامیم کےمجوزہ پیکج پرتبادلہ خیال کرےگا اور انہیں مجوزہ آئینی ترامیم میں اپوزیشن اتحاد میں ساتھ رکھنے پر آمادہ کرےگا۔
اُدھر ذرائع کے مطابق نوازشریف، وزیراعظم شہبازشریف اور اسحاق ڈار کچھ دیر بعد مولانا فضل الرحمان کے پاس جائیں گے۔
دوسری جانب پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے چیئرمین خورشیدشاہ نے کمیٹی روم کے باہر غیررسمی گفتگو میں بتایاکہ مولانافضل الرحمان نےکہا ہے میں کمیٹی اجلاس میں شرکت کرناچاہتا ہوں۔آئینی ترمیم کیلئے حکومت کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں