وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات

وزیراعظم نے پاکستان آمد پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خیر مقدم کیا اس موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے کہ آپ نے دنیا بھر کو اسلام کا صحیح تشخص سے روشناس کروایا،

یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ آپ کے سامعین میں ایک بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے ،میں آپ کے لیکچرز بہت شوق سے سنتا ہوں جو کہ انتہائی پر معز اور تاثیر سے بھرپور ہوتے ہیں ،اسلام امن کا دین ہے اور آپ اسلام کا صحیح پیغام لوگوں تک پہنچا کر ایک انتہائی اہم فریضہ سر انجام دے رہے ہیں ، مجھے یہ جان کر انتہائی خوشی ہوئی کہ آپ کا بیٹا بھی آپ کے نقش قدم پر چل رہا ہے اور دین اسلام کی خدمت کر رہا ہے ، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 2006 میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اپنی پہلی ملاقات کا بھی ذکر کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک نےوزیراعظم پاکستان کو بتایا کہ انھوںنے 1991 میں پاکستان کا پہلا دورہ کیا تھا اور ابھی تک اس کی یادیں تازہ ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو کہ اسلام کے نام پہ بنا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام ایک مکمل ضابطہء حیات ہے جو ہمیں ہر معاملے میں رہنمائی فراہم کرتےہیں ۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مزید کہا کہ اگر ہم اسلام کے راستے پر چلیں گے تو کامیاب ہوں گے ، میرا یہی مشن ہے کہ دنیا بھر میں اسلام کا پیغام عام کروں ،انھوں نےوزیراعظم کو آگاہ کیا کہ وہ اسلام آباد کے علاوہ کراچی اور لاہور میں بھی لیکچرز دیں گےوزیر اعظم کا ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے