وزیر اعظم آزاد کشمیر چودہری انوارالحق سے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی ملاقات
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرچوہدری انوارالحق سے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اس موقع پر ممبر اسمبلی علی شان سونی اور مشیر حکومت سردار احمد صغیر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر کی صورتحال،آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی اور سیاسی صورتحال سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اس امر پر مکمل اتفاق رائے پایا گیا کہ تحریک آزادی کشمیر اور ریاست کی تعمیروترقی کے لئے باہم ملکر اتفاق رائے سے آئندہ کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں