خیبر پختونخوا مراعات بل: اراکین اور شریک حیات کیلئے بلیو پاسپورٹ کی سفارش، ٹول ٹیکس سے استثنیٰ اور سرکاری رہائش گاہ میں مفت قیام کرسکیں گے
پشاور: خیبر پختونخوا مراعات ترمیمی ایکٹ کے تحت اراکین اسمبلی اور ان کی شریک حیات کو بلیو پاسپورٹ کی سفارش کی گئی ہے جبکہ اراکین کو ٹول ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے 3 ماہ قبل منظور کیے گئے اسمبلی کے ارکان کی مراعات، تنخواہ، الاؤنس سے متعلق ترمیمی ایکٹ 2026 کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
ترمیمی بل کے مطابق خیبر پختون خوا اسمبلی کے ارکان کو تمام ٹول ٹیکسوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ صوبائی اسمبلی کے ارکان اور شریک حیات کے تاحیات سرکاری پاسپورٹ کے لیے وفاق کو سفارش کی جائیگی۔
ترمیمی بل کے تحت ارکان کے لیے غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کی تعداد 8 کی گئی ہے جبکہ ارکان 3 روز تک سرکٹ ہاؤس، ریسٹ ہاؤس یا کسی سرکاری رہائش گاہ میں مفت قیام کرسکیں گے۔
ایکٹ کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ ارکان کو اے اور بی کیٹیگری کی سکیورٹی دینے کا تعین کرے گی، مہینے میں تین چوتھائی اجلاسوں میں غیر حاضری پر ارکان کی تنخواہ بند کی جائے گی جبکہ جرم کی صورت میں سزا پانے والے ارکان کی تنخواہ روک دی جائے گی ۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں