گل پلازہ ایسوسی ایشن کے صدر تنویر پاستا سمیت 6 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور

کراچی کی سیشن عدالت نے سانحہ گل پلازہ کیس میں نامزد ملزم تنویر پاستا سمیت 6 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔ 

سانحہ گل پلازہ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ہوئی جہاں عدالت نے گل پلازہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کےصدر تنویرپاستا، 11 سال کےحذیفہ سمیت 6 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ بچے حذیفہ کی درخواست یہاں کیوں دائر کی ہے،  کم عمر بچے کی یہ کورٹ نہیں ہے، بچوں کی الگ عدالت ہے۔

عدالت نے کہا کہ پولیس نے انکو رعایت دیتے ہوئے گرفتار نہیں کیا ہے، چارج شیٹ 2 دفعہ مسترد ہوئی ہے، وہی اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے دوبارہ چالان جمع کرایا گیاہے۔

بعد ازاں عدالت نے ملزمان کو 5، 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے کم عمر حذیفہ کی 10 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے