اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے ہمراہ آزاد کشمیر جانیوالے وفد کو راولپنڈی کہوٹہ روڈ پر روک دیا گیا

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے ہمراہ آزاد کشمیر جانےوالے وفد کو راولپنڈی کہوٹہ روڈ پر روک دیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے روکے جانے پر اپوزیشن قیادت نے آزاد پتن شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔

محمود خان اچکزئی کے ہمراہ وفد میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس ،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور مہتاب عباسی شامل تھے۔

بعد میں دھرنا ختم کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ  ہمارے پاس کشمیریوں کاوفد آیا کہا کہ مسائل کا حل نکالیں، فیصلہ کیاکہ سچ کہنا ہے، مطالبات درست توحمایت اور غلط ہوتے تو کہتے ٹھیک نہیں، ہماری وجہ سے مرکزی شاہراہ کو بند کیا،شہری نہیں گزر سکے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومت نے جلتی پر تیل ڈالا، ہم مسائل حل کرنا چاہتے تھے، چاہتے ہیں کہ کشمیریوں کے شکوے شکایتیں سنی جائیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کئی وفود آئے کہ کشمیر میں کشیدگی کو کم کیا جائے ،ہم نیک کام کے لیے جارہے تھے جانا ضروری تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے