رکن پنجاب اسمبلی ایوب گادھی پر حملے کے 3 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

لاہور: پنجاب اسمبلی کے رکن ایوب خان گادھی پر حملے کے تین ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے رکن پنجاب اسمبلی ایوب گادھی پر حملہ کرنے والے 3 ملزمان کو ایک  مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی سی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ نےملزمان کی گرفتاری کیلئے رجانہ میں چھاپہ مارا جہاں ملزمان نےسی سی ڈی ٹیم کو دیکھتےہی اندھادھند فائرنگ شروع کردی اور سی سی ڈی کی جوابی فائرنگ میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے  جب کہ2 گرفتارکرلیےگئے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نےکچھ عرصہ قبل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایوب گادھی کے ڈیرے پر حملہ کیا تھا اور  ملزمان کی فائرنگ سے ایوب گادھی زخمی اور 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے