کراچی میں آج سے گرمی مزید بڑھنے کا امکان، شہریوں کو دھوپ سے بچنے کی ہدایت

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے  7 تا 12 جون ملک بھر میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، اس دوران شہر قائد میں بھی 8 سے 12 جون تک درجہ حرارت 43 ڈگری تک جاسکتاہے۔

کراچی میں آج دن کےوقت گرمی کی شدت 43 ڈگری محسوس ہو سکتی ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ  شدید گرمی میں بچے، خواتین اور بزرگ احتیاط کریں، شہری صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک دھوپ سے بچیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران شہری پانی زیادہ استعمال کریں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے