آئی ایم ایف نے مانع حمل اشیاء پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی
بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے مانع حمل اشیاء پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
ذرائع کے مطابق ایک ورچوئل میٹنگ میں ایف بی آر نے مانع حمل اشیا پر 18 فیصد جی ایس ٹی فوری طور پر ختم کرنے کی اجازت مانگی تھی۔
اس درخواست کو آئی ایم ایف نے یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ اس قسم کے معاملات صرف آنے والے بجٹ میں زیرِ بحث لائے جا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم نے آبادی پر قابو پانے والی مصنوعات کو ملک بھر میں سستا اور وسیع پیمانے پر دستیاب بنانے کی ہدایات دی تھیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں