دریاؤں میں سیلابی صورتحال، بھارت نے پاکستان کو آگاہ کر دیا
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان انڈس واٹر کمیشن نے بھی صورتحال پر الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروزپور ڈاؤن سٹریم، دریائے چناب میں اکھنور ڈاؤن سٹریم اور دریائے راوی میں مادھو پور ڈاؤن سٹریم پر پانی چھوڑا جائے گا۔
ادھر دوسری جانب پانی چھوڑے جانے اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے دریائے راوی، چناب اور ستلج میں سیلابی کیفیت مزید شدید ہوگئی ہے۔
سیالکوٹ، نارووال اور شکرگڑھ سمیت کئی علاقوں میں برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث متعدد دیہات زیرِ آب آگئے ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق دریاؤں کے کنارے اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے مکینوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے جبکہ مقامی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں