عمران خان کا سلمان اکرم راجا کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار

تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہاکہ میرے استعفے پر عمران خان نہیں مانے، ضمنی الیکشن کے حوالے سے سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج شام دوبارہ ہوگا، جس میں کوئی فیصلہ کیا جائےگا۔

سلمان اکرم راجا نے کہاکہ عمر ایوب اور شبلی فراز عدالتوں میں مقدمات بھگت رہے ہیں، عمران خان نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کے لیے محمود اچکزئی کا نام آج پھر دہرایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ عہدے سے الگ ہورہے ہیں، اور اب صرف قانونی معاملات پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے