عمران خان نے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا:تحریک انصاف

تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کے بیٹے پاکستان ضرور آئیں گے اور اس معاملے پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، البتہ فی الوقت صرف آمد کی تاریخ کا تعین باقی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک ’ٹوئٹ‘ میں انہوں نے کہاکہ جب عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تھا تو انہوں نے اپنے والد کو صاف طور پر کہا تھا کہ ہم اجازت نہیں مانگ رہے بلکہ صرف اطلاع دے رہے ہیں، اس لیے اس حوالے سے گردش کرنے والے پروپیگنڈوں سے گریز کیا جائے کیونکہ ان کا کوئی فائدہ نہیں۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بچوں سے متعلق میڈیا پر جو اطلاعات گردش کررہی ہیں وہ بے بنیاد اور غلط ہیں۔ عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے ہرگز نہیں روکا۔

 اڈیالہ جیل سے رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں سے گزارش ہے کہ عمران خان کے بیانات کو جوں کا توں نشر کریں، ان کی باتوں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر یا سلیکٹو انداز میں پیش کرنا نامناسب عمل ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے