روس یوکرین مذاکرات نتیجہ خیز ہوسکتے ہیں: ترک وزیر خارجہ پرامید

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ترکیے میں روس یوکرین مذاکرات کے تیسرے دور میں فریقین کے درمیان نتیجہ خیز بات چیت کی امید ظاہر کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ترکیے میں روس یوکرین مذاکرات کا تیسرا دور ہوا جس دوران وفود کی سطح پر بات چیت سے پہلے روسی یوکرینی وفود کے سربراہان نے ون آن ون ملاقات بھی کی۔

 ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے فریقین کے درمیان نتیجہ خیز بات چیت کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد خون ریز جنگ کو جلد سے جلد ختم کرانا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے