سوشل میڈیا پر تنقید :ایران ایونیو پر لگے دونوں مجسمے ہٹا دئیے گئے
ایران ایونیو پر نصب کیے جانے والے 2 ہاتھوں اور گلوب کے ماڈلز کو ہٹادیاگیا۔نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے ہاتھوں میں گلوب کے 2 ماڈلز ایران ایونیو پر نصب کیے گئے تھے۔
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے مطابق سوسائٹی کی جانب سے ماڈلز ڈیزائن کی منظوری کے بغیر نصب کیے گئے تھے جنہیں اب ہٹادیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر تنقید کے بعدکیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ماڈلز ہٹانے کی ہدایت کی تھی ۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں