پنجاب میں انٹرنز اسکول ٹیچر ز کی بھرتی کیلئے پانچ لاکھ سے زائد درخواستیں آ گئیں

محکمہ اسکول ایجوکیشن کو پنجاب بھر میں عارضی اسکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتی کیلئے مقررہ تاریخ تک پانچ لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو گئیں۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے صوبہ بھر میں ٹیچر انٹرنز کیلئے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 30 جنوری رکھی گئی تھی، مقررہ تاریخ تک محکمہ اسکول ایجوکیشن کو پانچ لاکھ اٹھاون ہزار تراسی آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں : بزرگ پر تشدد کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑ گیا،مریم نواز کا ایکشن

ایس ٹی آئی ویب پر 03 لاکھ اناسی ہزار نو سو اکیاون افراد رجسٹرڈ ہوئے، محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے صوبہ بھر میں چار ماہ کیلئے 12ہزار پانچ سو افراد کو ایس ٹی آئی بھرتی کیا جائے گا۔

محکمہ کی جانب سے اسکول ٹیچرز انٹرنز بھرتی کا عمل دس فروری تک مکمل کرلیا جائے گا، وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ بھرتی کے عمل میں شفافیت کو بررقرار رکھنے کیلئے تمام درخواستیں آن لائن وصول کی گئیں۔

پنجاب کے وزیر تعلیم نے کہا کہ ٹیچرز کنٹریکٹ میں توسیع کافیصلہ گرمی کی چھٹیوں کے بعد کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے