صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری سے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد کی اہم ملاقات

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد کی ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی اور اہم ملاقات۔
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ اگرچہ میرا چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں براہ راست کوئی عمل دخل نہیں ہے لیکن پھر بھی بطور صدر ریاست اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے میں اپنا مثبت کردار ادا کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں : صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری سے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق کی ملاقات

اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کو چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے کی جانے والی اب تک کی مشاورت پر تفصیلی بریفنگ دی اور اس سلسلہ میں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی راہنمائی پر شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے