بنی گالا منتقلی کی پیشکش جھوٹا پروپیگنڈا، خواجہ آصف
سیالکوٹ : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا تعلق عدالت سے ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی رہائی کو عدالتوں کا معاملہ قرار دے دیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا تعلق عدالت سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام شروع، فالتو آسامیاں ختم کی جائیں گی
انھوں نےکہا کہ یہ کہتے ہیں کہ انہیں بنی گالہ منتقل ہونے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن بنی گالہ منتقل ہونے کی پیشکش ان کی اپنی خواہشات ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہماری معیشت بتدریج سنبھل رہی ہے، اگر ملک میں امن ہوجائے تو ہم خود کفیل ہوجائیں گے۔ اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے بھی عمران خان کو حکومت کی طرف سے بنی گالہ منتقلی سے متعلق پیشکش کی خبروں کی تردید کی تھی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں