شہیدبے نظیربھٹو کی برسی پر 27 دسمبر کو مزدوروں کی چھٹی کا اعلان
محکمہ محنت سندھ نے شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر 27 دسمبر کو مزدوروں کی چھٹی کا اعلان کردیا۔
محکمہ محنت اور انسانی وسائل(لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز ) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ میں مرحوم ملازمین کی اولاد کیلئے کوٹہ ختم
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز عام تعطیل ہونے پر صوبہ کے تمام مزدوروں کی چھٹی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں