اسکردو میں گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 5 افراد دب کر جاں بحق
اسکردو میں گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 5 افراد دب کر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ ملوپہ کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی میں سوار 5 افراد دب کر جاں بحق ہوئے۔
پولیس حکام کہنا ہے کہ ملبے سے لاشیں نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں شدید سردی کی لہر، ہنزہ میں پارہ منفی 18 تک گرگیا
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق شنگوس گاؤں سے ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں