ن لیگ کا وژن ہے کہ خواتین کو با اختیار بنایا جائے، صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر
آزاد جموں وکشمیر میرپور سے سیاسی وسماجی رہنما ، پی ایچ ڈی سکالر مریم ادریس کی مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، نائب صدر چوہدری محمد سعید سے ملاقات، آزاد جموں و کشمیر سمیت ملکی وسیاسی صورتحال پر گفتگو،ملاقات میں مریم ادریس کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان۔
مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر نے سیاسی وسماجی شخصیت مریم ادریس کو ن لیگ میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ میں اپنی قیادت صدر پاکستان مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی طرف سے بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنےپر آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔
ن لیگ کا وژن ہے کہ خواتین کو بااختیار بنایا جائے ، عوامی مسائل کوحل کرنا ہے، کسی بھی ملک کی تعمیر وترقی اور بہترین معاشرے کی تشکیل میں خواتین کا اہم کردار ہے ،ن لیگ میں خواتین کو عزت احترام دیا جاتا ہے ، آپ جیسی پڑھی لکھی خواتین کا سیاست میں آنا بہت احسن اقدام ہے یہ وقت کی ضرورت ہے، یہ سن کر خوشی ہوئی کہ آپ پی ایچ ڈی سکالر ہیں، یونیورسٹی میں لیکچرار ہیں بہت اچھی بات ہے،پارٹی آپ جیسی پڑھی لکھی خواتین سے استفادہ کرے گی، خواتین کے مسائل کی نشاندہی اور ان کو حل کیسے کر سکتے ہیں اس میں آپ کا بڑا اہم کردار ہو گا، جمہوریت میں ووٹ تولا نہیں گنا جاتا ہے، امید ہے آپ آزاد جموں وکشمیر میں پارٹی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔
ن لیگ آزاد جموں وکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا کہ آزادکشمیر کی تعمیر وترقی اور کشمیر کی تحریک آزادی ہمارے منشور کا حصہ ہے، پاکستان سے جو ہماری وابستگی ہے وہ بھی ایک ضروری عنصر ہے اس عنصر میں کچھ لوگ کمزوری لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارے بزرگوں نے نظریہ الحاق پاکستان کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اور پاکستان ہی ہماری منزل مقصود ہے۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے نائب صدر چوہدری محمد سعید نے کہا کہ مریم ادریس کئی سال سے مختلف فورمز پر جا کر خواتین کے مسائل کے حل اور حقوق کےلیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں، ن لیگ میں ان کا آناایک اچھا اضافہ ہے خوش آمدید کہتا ہوں، ن لیگ میں خواتین کو عزت احترام دیا جاتا ہے آپ شعبہ خواتین کے ساتھ ملکر آزاد کشمیر میں پارٹی کے منشور اور قیادت کے وژن کے مطابق کام کریں، مریم ادریس نے ن لیگ کی قیادت نواز شریف، وزیراعظم شہبازشریف ،مریم نواز شریف، اور شاہ غلام قادر، چوہدری محمد سعید کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ن لیگ کے تعمیر وترقی کے بیانیہ کو فردفرد تک پہنچانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے اور پارٹی قیادت کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم کیا۔
اس موقع پر مریم ادریس نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ منشور اور قیادت کے وژن کو دیکھ کر اس جماعت کا انتخاب کیا،عوامی خدمت، مسائل کے حل اور حقوق کےلیے جدوجہد میری سیاست کا نصب العین ہےوژن میں ہم آہنگی ہونے کی وجہ سے ن لیگ کو جوائن کیا، ن لیگ تعمیر وترقی کا دوسرا نام ہے۔ وفاقی حکومت اور خاص کر صوبہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے عوامی فلاح و بہبود، تعلیم وصحت، آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں اقدامات اور منصوبے سامنے ہیں، پارٹی نے اعتماد کیا تو آزادکشمیر کے اندر پارٹی کا منشور اور قیادت کا وژن فرد فرد تک پہنچانے، شعبہ خواتین کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مسائل کی نشاندہی انکے حل،حقوق کے حصول تعلیم وصحت کے شعبے میں درپیش مسائل کی نشاندہی ان کے حل اور نوجوانوں کو معاشی طور پر مضبوط اور انکے مستقبل بہتر بنانے کے لیے مختلف پروجیکٹس پر کام کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گی تاکہ یہ آگے بڑھ کر ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا نمایاں رول ادا کر سکیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں