قلعہ عبداللہ،میزئی لیویز چوکی کے قریب زوردار بم دھماکہ، دو افراد جاں
قلعہ عبداللہ: میزئی لیویز چوکی کے قریب ایک زوردار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے لی ہیں، تاہم ان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن 2خوارج ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار
ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم تخریب کاری کے لیے لے جایا جا رہا تھا، تاہم استعمال سے پہلے ہی دھماکہ ہوگیا۔ واقعہ کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔
علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور انتظامیہ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں