ملک میں کسی کو انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں کسی کو انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں رہنماؤں سے ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ کسی کو بھی پاکستان کے مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے نہیں دیں گے۔ ملک دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات دن بدن بہتر ہو رہے ہیں۔ اور ہمیں سب اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں اب کسی کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پیپلز پارٹی کے مطالبات کو ہر ممکن صورت میں حل کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔

پی ٹی آئی کا احتجاج: اسلام آباد اور پنڈی کو ملانے والے راستے دوسرے روز بھی بند

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے