پولیس کا کریک ڈاؤن،پی ٹی آئی کے ایک ہزار سے زائد کارکن گرفتار

تحریک انصاف کے اسلام آباد احتجاج کے پیش نظر لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے ایک ہزار سے زائدکارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ ،توڑ پھوڑ کے مقدمات میں ملوث ہونےپرگرفتار کیا گیا،مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔

شہر میں پولیس کے سپیشل سکواڈ داخلی و خارجی راستوں پر تعینات ہیں۔پولیس حکام کے مطابق دفعہ 144 پرسختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔

شہر میں جلسے جلوس یا ریلی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی،اسلام آباد اور لاہور پولیس نے ملزمان کی معلومات شئیرنگ کے بعد کریک ڈاؤن کیا۔

 

عدالتی احکامات ،احتجاج کی اجازت نہیں دے سکتے ، وزیر داخلہ نے چیئرمین pti پر واضح کردیا

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے