پشاور سے دوحا ہیروئن اور کرسٹل آئس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے پشاور سے قطر کے دارالحکومت دوحا ہیروئن اور کرسٹل آئس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا بناتے ہوئے مسافر کوگرفتار کرلیا۔

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق مسافر محمد طارق دوحا کی پرواز پر سفر کے لیے پشاور ائیرپورٹ پہنچا تھا، اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران بیگ کو مشکوک قرار دیا۔

تفصیلی چھان بین اور تلاشی کے دوران بیگ سے ایک کلو گرام کرسٹل آئس اور دو کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

حکام کے مطابق مسافر کو برآمد شدہ منشیات کے ساتھ انسداد منشیات ( اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے