علامہ اقبال ؒ کا یوم ولادت : ایرانی سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی قوم کو مبارکباد

شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم ولادت پر ایرانی سفاتخانے نے پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایرانی سفارتخانے نے محمد اقبالؒ کو ایران دوست شاعر، فلسفی اور مسلمان مفکر قرار دیا۔
ایرانی سفارتخانے کے مطابق علامہ اقبالؒ نے اپنی عظیم اور اعلیٰ خیالات کو منتقل کرنے کے لیے فارسی زبان کو منتخب کیا۔
اقبال ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کی ایک مشترک کڑی سمجھے جاتے ہیں۔
ایرانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج بھی دنیا بھر کے مسلمان اقبال کے خیالات کی ضرورت محسوس کرتے ہیں ۔
علامہ اقبالؒ کے خیالات اسلامی بیداری، وحدت، خود شناسی، آزادی اور انصاف کا درس دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے