سروسز چیفس کی مدت ملازمت 5 سال، پی ٹی آئی وفد آج فضل الرحمن سے ملاقات کریگا
پارلیمنٹ سے ججز کی تعداد اور سروسز چیفس کی مدت بڑھانے کے معاملے پر پی ٹی آئی نے جے یو آئی ف سے رابطہ کرکے اہم ملاقات طے کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کرے گا۔
ملاقات میں پارلیمنٹ منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہو گی ، اپوزیشن جماعتیں آئندہ کی صورتحال پر لائحہ عمل طے کریں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سروسز چیفس کی مدت ملازمت اور ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس ہونے والے بلز پر دستخط کر دیئے تھے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں