موسم سرما کیلئےسرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل

موسم سرما کیلئے پندرہ اکتوبر سے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ۔اس حوالے سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سکول صبح 8بج کر 45منٹ پر لگیں گے،چھٹی 2 بج کر 45منٹ پر ہوا کرے گی،جمعہ کے روز چھٹی دوپہر پونے ایک ہوگی ۔

ڈبل شفٹ سکولوں میں پہلی شفٹ کو روزانہ 12 بج کر 45منٹ پر چھٹی ہوا کرے گی،جمعہ کے روز پہلی شفٹ کو دوپہر ایک بجے چھٹی ہوگی۔جبکہ سکینڈ شفٹ سکول دوپہر ایک سے پانچ بجے تک لگا کرے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے