پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس،پارٹی کا کوئی وکیل سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوا

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس میں پی ٹی آئی کا کوئی وکیل سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،پی ٹی آئی کی طرف سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا، وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ ایڈووکیٹ حامد خان کی التوا کی درخواست آئی ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ التوا کی درخواست کا پیراگراف نمبر دو پڑھیں،حامد خان کی فیملی مصروفیت بارے پیرا گراف پڑھا گیا، چیف جسٹس نے کہا کہ اس سے پہلے اس نوعیت کی درخواست نہیں دیکھی،کیا پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن ہو گئے۔
وکیل اکبر ایس بابر نے کہاکہ 3مارچ کو انٹراپارٹی الیکشن ہوئے جو چیلنج ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ اس کیس میں تو بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیئے تھے،سپریم کورٹ نے کہاکہ کیس میں مزید التوا نہیں دیں گے،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 21اکتوبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے