آئینی ترمیم، فضل الرحمن نے پی ٹی آئی کے تحفظات دور کردئیے

مولانا فضل الرحمن نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آئینی ترمیم سے متعلق تحفظات دور کردئیے، اور اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ مشترکہ طور پر آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کیا جائے گا۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن سے پی ٹی آئی کے وفد نے ملاقات کی، اور اس موقع پر آئینی ترمیم کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ٹی آئی وفد نے جے یو آئی (ف) کے آئینی ترمیم کے مسودے کے نکات دیکھنے کے بعد مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کیا۔

پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ سینیٹر کامران مرتضیٰ پی ٹی آئی سے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کریں گے۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے آئینی ترمیم کے مسودے میں پی ٹی آئی کی تجاویز شامل کرنے کے بعد حکومت کو متحدہ اپوزیشن کا ترمیمی ڈرافٹ دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے