اسلام آباد کی سکیورٹی پاک فوج کے حوالے ،تعیناتی مکمل

شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سکیورٹی کی ذمہ داری فوج کے حوالے ہوگی اور پولیس سمیت دیگر ادارے ان کی معاونت کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فوج آرٹیکل 245 کے تحت ایس سی او سمٹ کے دوران سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالے گی اور ایس سی او سمٹ کے دوران اسلام آباد میں 17 اکتوبر تک تعینات رہے گی۔

وزارتِ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق آج رات بارہ بجے تک  اسلام آبادمیں آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی  مکمل کر لی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے اور امن و عامہ کے حالات کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے