اسلام آبادمکمل سیل،پشاور موٹر وے بند، 5شہروں میں دفعہ 144 نافذ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے پیش نظر جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ اسلام آباد پشاور موٹر وے کو بند دیا گیا ہے ۔
پی ٹی آئی احتجاج کو روکنے کے لیے چھبیس نمبر چونگی ، ٹیکسلا کے مقام سے کنٹینرز لگا کر سیل کیا جائے گا ،فیض آباد ، سیکٹر آئی ایٹ، آئی جے پی ڈبل روڈ ، مارگلہ روڈ بھی کنٹینرز لگا کر بند کی جائے گی، سنگجانی فیض آباد، سیکٹر جی الیون چوک ، گولڑہ موڑ فلائی اوور اور انڈر پاس پر بھی کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں ،ریڈ زون کے تمام داخلہ راستے کنٹینرز لگا کر بند کیے جائیں گے،
ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ ،ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لئے پاک فوج کے دستے بھی تعینات کئے جائیں گے۔
ممکنہ احتجاج کو روکنے کیلیے اسلام آباد کے ڈی چوک کو بھی مکمل طور پر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے ، ٹی چوک روات کو بھی اسلام آباد کیلئے بند کردیا گیا۔ کھنہ پل انٹرچیج کو فیض آباد جانیوالی سائیڈ سے کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا۔ کھنہ پل انٹرچینج کو ٹی چوک کیلئے بھی بند کردیا گیا۔ نائنتھ ایونیو کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ مری روڈ کو فیض آباد کے مقام پر کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا۔ اسلام آباد ایکسپریس وے کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ زیرپوائنٹ بھی ٹریفک کیلئے بند ہوگیا۔ سری نگر ہائی وے شکر پڑیاں کے مقام پر بند کردی گئی۔ چونگی نمبر چھبیس، مارگلہ ایونیو کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
پنجاب حکومت نے مری ، سرگودھا، اٹک اور لاہور میں بھی دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی ۔ چاروں اضلاع میں جلسے جلوس ریلیوں اور سیاسی اجتماعات سمیت اسلحے کی نمائش پر پابندی ہے۔ لاہور میں چھ دن کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کی گئی ہے۔ دوسری طرف اسلام آباد پشاور موٹر وے کو بند کردیا گیاہے ۔ موٹروے کوباہتر ،براہما انٹرچینج کے مقام سے بند کیا گیا ہے جبکہ جی ٹی روڈ کو حسن ابدال کے مقام پر بند کردیا گیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں