رواں ماہ بجلی کے بلوں میں 2.65روپے فی یونٹ تک ریلیف دینے کا اعلان

 

وفاقی حکومت کی جانب سے رواں برس ستمبر کے بجلی بلوں میں صارفین کو 2.65روپے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔
حکومت پاکستان پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق ستمبر کے بجلی بلوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2.93روپے فی یونٹ کمی ہوئی ہے۔ جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.74روپے فی یونٹ کا اضافہ ہوا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ایڈجسٹمنٹ ملا کر زرعی اور 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو ستمبر کے بلوں میں 2.19روپے بشمول ٹیکس فی یونٹ جبکہ دیگر تمام صارفین کو 2.65 روپے بشمول ٹیکس فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 74 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ، اضافے کا اطلاق ڈسکوز سمیت کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے