شیرافضل سمیت 7 رہنماؤں کا8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد کی انسداد دِہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
اسلام آباد کے اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔عدالت نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں شیرافضل مروت، عامرڈوگر، زین قریشی، نسیم شاہ، احمد چٹھہ، شیخ وقاص اور شعیب شاہین کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
دوسری جانب پولیس نے اسی کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کو ڈسچارج کردیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں