مکہ مکرمہ کی جانب آنے والا حوثیوں کا ڈرون تباہ کرنے کا سعودی اتحادی فوج کا دعویٰ

سعودی اتحادی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ کی سمت بھیجا گیا ایک ڈرون فضائی کارروائی کے دوران ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ڈرون کا رخ مکہ مکرمہ کی جانب تھا، تاہم دفاعی کارروائی کے دوران اسے فضا میں ہی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق حوثی گروپ کی جانب سے سعودی اتحادی فوج کے اس دعوے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔ تاہم بعد ازاں یمن کے حوثی گروپ نے ڈرون کو مکہ مکرمہ کی جانب بھیجنے سے متعلق سعودی اتحادی فوج کے دعوے کی تردید کر دی۔تاحال یہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں کہ مبینہ ڈرون کو کس مقام پر اور کس نوعیت کے دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے