وزیر داخلہ کی وزیراعظم سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر گفتگو
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن سے مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپوزیشن سے ہونے والے مذاکرات اور اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی روانہ ہوگئے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں