مشرقِ وسطیٰ سے بیرونی مداخلت ختم ہونی چاہیے، شی جن پنگ

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے عوام بیرونی مداخلت کو مسترد کریں، جبکہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے مکالمے کو فروغ دینا ضروری ہے۔مصر کے دورے کے دوران چینی صدر نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی، جس میں مشرقِ وسطیٰ کے لیے چار نکاتی حکمتِ عملی پر زور دیا گیا۔شی جن پنگ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین مشرقِ وسطیٰ کا بنیادی مسئلہ ہے، اس کے حل کے لیے مشترکہ، جامع اور دیرپا سیکیورٹی نظام قائم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے ترقی کے حصول کے لیے مضبوط بین الاقوامی روابط اور تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔چینی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ میں فوری فائر بندی اور جنگ کو جلد از جلد روکنا سب سے ضروری ہے تاکہ تنازع مزید خطے میں پھیلنے سے روکا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کا بنیادی راستہ دو ریاستی حل پر عمل درآمد ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے