اداکارہ میرا کی ریئلٹی شو میں وائلڈ کارڈ انٹری
پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے مقبول پاکستانی ریئلٹی شو میں وائلڈ کارڈ انٹری دے کر گھر کے شرکا اور مداحوں کو حیران کر دیا۔میرا سفید شرٹ اور جینز میں شو کے گھر میں داخل ہوئیں تو ان کی قریبی دوست اور شو کی کنٹسٹنٹ لیلیٰ نے انہیں دیکھتے ہی خوشی سے استقبال کیا، جبکہ دیگر شرکا بھی اداکارہ کی اچانک آمد پر حیران نظر آئے۔میرا کی انٹری کے بعد شو میں مزید دلچسپ صورتحال پیدا ہونے کی توقع کی جا رہی ہے، خاص طور پر میرا اور لیلیٰ کی دوستی نے ناظرین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔واضح رہے کہ میرا اس سے قبل بھی ریئلٹی ٹی وی کا حصہ رہ چکی ہیں۔ وہ شادی پر مبنی ریئلٹی شو ’سوئمبر‘ میں بھی شرکت کرچکی ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں