یونس خان کا عمران خان کی حمایت کا اعلان
اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے، یہ ہو نہیں سکتا۔‘‘ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال نہیں کرتے، تاہم جب انہیں عمران خان کی آنکھ کے حوالے سے معلوم ہوا تھا تو انہوں نے اس معاملے پر ٹوئٹ کیا تھا۔یونس خان کا کہنا تھا کہ ’’میں یہ نہیں کہوں گا کہ باقی کسی نے کیا یا نہیں، لیکن ہم نے اپنا جواب دینا ہے۔‘‘سابق کپتان نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے لیے بھی اور بطور مسلم کھلاڑی بھی بہت نام کمایا ہے۔یونس خان نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کی صحت اچھی ہو۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کی مشکلات کم کرے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں