عمران خان کی اسپتال منتقلی، وفاق نے دوبارہ نظرِثانی دائر کردی

ویب ڈیسک :عمران خان کی اسپتال منتقلی، وفاق نے دوبارہ نظرِثانی دائر کردیوفاقی حکومت نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی اسپتال منتقلی کے عدالتی فیصلے کے خلاف دوبارہ نظرِثانی کی درخواست دائر کردی۔ذرائع کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے متفرق نظرِثانی درخواست دائر کی گئی ہے۔ نئی متفرق نظرِثانی درخواست رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کے بعد دائر کی گئی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے عدالتی فیصلے میں سقم موجود ہے اور فیصلے میں جیل رولز کو نظر انداز کیا گیا۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مرکزی کیس میں وفاقی حکومت کو فریق نہیں بنایا گیا۔درخواست کے مطابق متفرق درخواست منظور کرکے نظرِثانی کی اجازت دی جائے اور 18 اگست کے فیصلے پر نظرِثانی کی جائے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے