پاکستان میں سمندر کے کنارے اعلیٰ معیار کی گیس دریافت
کراچی: پاکستان میں سمندر کے کنارے نئے ہائیڈرو کاربن پلے میں اعلیٰ معیار کی گیس کی پہلی کامیاب دریافت ہوگئی۔پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے اعلامیے کے مطابق ضلع سجاول، سندھ میں واقع اس کے آپریٹڈ سرانی بلاک کے دریافتی کنویں ڈولفن سے گیس کی ایک منفرد اور اہم دریافت ہوئی ہے۔پی پی ایل کے مطابق یہ جراسک دور کے لوئر انڈس بیسن کی چلتن فارمیشن سے ہائیڈرو کاربن کی پہلی دریافت ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے علاقے میں پیٹرولیم سسٹم کی موجودگی ثابت ہوگئی ہے، جبکہ اس کے نتیجے میں خشکی کے دلدلی علاقوں اور ممکنہ کم گہرے سمندری توسیعی علاقوں میں تیل و گیس کی مزید تلاش کے لیے نئی راہیں کھل گئی ہیں۔پی پی ایل کے مطابق یہ دریافت پاکستان میں ہائیڈرو کاربن کی تلاش کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے اور مستقبل میں نئے ذخائر کی تلاش کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں