پشاور ہائیکورٹ کے 4 ججز نے مستقل ججز کا حلف اٹھا لیا

پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے چار ججز نے مستقل ججز کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب پشاور ہائیکورٹ میں ہوئی، جہاں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ججز سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں جسٹس فرح جمشید، جسٹس ثابت اللہ، جسٹس انعام خان اور جسٹس اورنگزیب خان شامل ہیں۔ حلف کے بعد چاروں ججز باقاعدہ طور پر پشاور ہائیکورٹ کے مستقل جج بن گئے۔تقریب میں ہائیکورٹ کے دیگر ججز، جوڈیشل افسران، وکلا اور بار کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناء اللہ، ہائیکورٹ بار کے صدر امین الرحمن یوسفزئی اور خیبرپختونخوا بار کونسل کے اراکین بھی تقریب میں موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے