پیٹرول پمپس کے ڈیلرز کا منافع بڑھا دیا گیا

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کے منافع میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کا مارجن بڑھا کر 9.98 روپے فی لیٹر کردیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس فنانس ڈویژن میں ہوا، جس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی سیکریٹریز اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی سمری پر غور کیا گیا اور موٹر اسپرٹ (ایم ایس) اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) پر پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں نظرثانی کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے منافع میں اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا اور ایک گروپ نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال کی دھمکی بھی دی تھی، جس کے بعد حکومت نے مارجن پر نظرثانی کی منظوری دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کا مارجن 8.64 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 9.98 روپے فی لیٹر کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے