ناروے کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے، اسحاق ڈار سے ملاقات

اسلام آباد:ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈ اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں وزارت خارجہ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاک ناروے تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے خطے کی صورتحال اور عالمی امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ناروے کے ساتھ اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان 78 سالہ شراکت داری کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ نارویجن کمپنیاں پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ناروے کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور ایران امریکا تنازع کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو سراہا۔ایسپن بارتھ ایڈ نے کہا کہ موجودہ عالمی کشیدگی امن اور عالمی معیشت کے لیے خطرناک ہے، جبکہ پاکستان نے خطے اور عالمی امن کے لیے اہم اور تعمیری کردار ادا کیا۔دونوں جانب سے پاکستان اور ناروے کے دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی معاملات پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔اردو ٹیگز

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے