بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ کے ٹاپ 10 میں واپس آگئے

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار کارکردگی کا صلہ حاصل کرلیا اور دو سال بعد آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ 10 میں جگہ بنا لی۔پورٹ آف اسپین ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کی۔ بابر اعظم نے میچ کی پہلی اننگز میں 88 جبکہ دوسری اننگز میں ناقابلِ شکست 24 رنز بنائے۔اس کارکردگی کے بعد بابر اعظم رینکنگ میں 5 درجے بہتری کے ساتھ دسویں نمبر پر پہنچ گئے۔ وہ ستمبر 2024 میں ٹاپ 10 سے باہر ہوئے تھے، جبکہ دسمبر 2022 میں انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دوران کیریئر کی بہترین دوسری پوزیشن حاصل کرچکے ہیں۔عبداللہ شفیق نے بھی رینکنگ میں نمایاں ترقی کرتے ہوئے 25 درجے بہتری کے بعد 32ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ انہوں نے پورٹ آف اسپین ٹیسٹ میں 160 اور ناقابلِ شکست 24 رنز کی اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔بولرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف 19ویں جبکہ پاکستانی اسپنر ساجد خان 30ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے