آزاد کشمیر انتخابات: 21 کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری
مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد الیکشن کمیشن نے 21 حلقوں میں کامیاب امیدواروں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کے 9 جبکہ پاکستان میں مقیم مہاجرین کے 12 حلقوں کے کامیاب امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق ایل اے 25 نیلم ویلی 1 سے شاہ غلام قادر، ایل اے 26 نیلم ویلی 2 سے میاں عبدالوحید، ایل اے 27 مظفرآباد 1 سے نورین عارف، ایل اے 28 مظفرآباد 2 سے سید بازل علی نقوی اور ایل اے 29 مظفرآباد 3 سے سردار افتخار احمد خان کامیاب قرار پائے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں