اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔
اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں شیڈولڈ ہیں جن میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ، علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس موقع پر کل بروز جمعہ اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں