پاکستان کی بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں مزید توسیع
پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پروازپرپابندی میں مزید اضافہ کردیا گیا۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی 24 جون صبح 4 بج کر 59 منٹ تک بڑھادی گئی ہے۔
پی اے اے کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گےاوریہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی، بھارتی ائیر لائنز یا آپریٹرز کے زیر انتظام کوئی بھی پروازپاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکے گی۔
خیال رہے کہ پہلگام حملے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان نے 24 اپریل کو بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود ایک ماہ کے لیے بند کردی تھیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں