کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ ٰ احمدکو وزیراعظم نے کتنی انعامی رقم دی ؟

وزیر اعظم شہباز شریف سےگزشتہ دنوں پاکستان کے معروف کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے ملاقات کی تھی جس میں وزیراعظم  نے طلحہ کی حوصلہ افزائی کی تھی اور  اسے انعام سے بھی نوازا تھا۔

جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے طلحہ احمد نے بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم نے میرے کام کی تعریف کی اور میری حوصلہ افزائی کی۔

طلحہ احمد نے بتایا کہ وزیراعظم نے مجھے اعزازی شیلڈ سے نوازا اور انعام کے طور پر اپنی طرف سے ایک لیپ ٹاپ بھی دیا، اس کے علاوہ انہوں نے مجھے 10 لاکھ روپے انعام بھی دیا۔

معروف کونٹینٹ کریئیٹر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مجھ سے یہ بھی کہا کہ  آپ  نوجوان ہیں اور  پاکستان کا مستقبل اور سرمایہ ہیں، اگر آپ اعلیٰ تعلیم کے لیےکیمبرج  بھی جانا چاہتے ہیں تو حکومت آپ کو سپورٹ کرے گی اور  اگر صحت کے حوالے سے بھی مدد کی ضرورت ہے تو وفاقی حکومت آپ کی مدد کرےگی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے