چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے واقعے کا نوٹس لے لیا
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈیگاری میں مرد اور خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اورآئی جی پولیس کو 22 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔
دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے ڈیگاری میں قتل ہونے والی خاتون کی قبر کشائی کا حکم بھی جاری کیا، عدالتی حکم پر جوڈیشل مجسٹریت کی موجودگی میں خاتون کی قبر کشائی کی جا رہی ہے۔
بلوچستان کے علاقے سنجدی ڈیگاری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں اب تک 13 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور واقعے کا مقدمہ بھی ہنہ اوڑک تھانے میں درج کیا جا چکا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں