پی ٹی آئی اور سپیکر پنجاب اسمبلی کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
تحریک انصاف اراکین اورسپیکر پنجاب اسمبلی کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 26 ارکان کی نااہلی کے ریفرنس کے معاملے پر سپیکر پنجاب اسمبلی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
معطل اپوزیشن اراکین نے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر کی قیادت میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے ملاقات کی جو گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں مختلف امور زیر غور آئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں جانب سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے جب کہ سپیکر اور معطل ارکان میں آج ہی مذاکرات کا دوسرا سیشن ہونے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں